مقبوضہ کشمیر : ایک اور بھارتی فوجی نے خو دکشی کر لی

 
0
317

سرینگر مارچ 21 (ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کشی کر لی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے ڈاگ سکارڑ کی168ویں بریگیڈ کے نریش کمار نے ضلع کے علاقے مہیشور میں اپنے کیمپ کے رہائشی کوارٹر میں سروس رائفل سے خود کشی کی۔ خود کشی کرنے والے فوجی کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے ۔ اس تازہ واقعے سے رواں ماہ مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فورسز اہلکاروں کی تعداد 5ہو گئی جبکہ جنوری 2007سے اب تک399 بھارتی فوجی اور پویس اہلکار علاقے میں خود کشی کر چکے ہیں۔