معروف برطانوی سائنس دان سٹیفن ہاکنگ کی ارتھی 31 مارچ کو جلائی جائے گی

 
0
589

لندن مارچ 21(ٹی این ایس)معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی ارتھی 31 مارچ کو جلائی جائے گی،میڈیارپورٹس کے مطابق معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو سپرد خاک کرنے کے بجائے ان کی ارتھی جلائی جائے گی، ان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔ آنجہانی سائنسدان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئیزیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبور کے نزدیک دفنائی جائے گی۔اس سے قبل ویسٹ منسٹر چرچ سے متصل قبرستان میں سر آئیزیک نیوٹن کو 1727 ء اور چارلس ڈارون کو 1882 ء میں نیوٹن کودفن کیا گیا تھا۔اسٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں لوسی، روبرٹ اور ٹم کے مطابق ان کے والد نے گونویلے اینڈ سیسز کالج میں زندگی کے 50 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کی آخری رسومات کالج سے متصل چرچ میں ادا کی جائیں۔اسٹیفن ہاکنگ کے بچوں کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد کی زندگی اور کام بہت سے لوگوں کیلئے تھا جن میں مذہب پسند اور لادین دونوں طرح کے افراد شامل ہیں، اس لیے ان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں روایتی انداز میں ادا کی جائیں گی۔واضح رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ موٹر نیورو کے مرض میں مبتلا ہوکر 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے