انٹیلجنس سیکشن EIB-6 پشاور کی کامیاب کاروائی، جیپ کی   CNG ٹینک سے 20کلو چرس برآمد  

 
0
274

پشاور مارچ 21 (ٹی این ایس ): بیورو آف اینٹیلی اینڈ انویسٹیگیشن کے انٹیلجنس سیکشن EIB-6 پشاور نے کامیاب کاروائی  کر تے ہوئے گزشتہ رات دوران ناکہ بندی جیپ کی   CNG ٹینک سے 20کلو چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پراونشل انچارج بیورو آف انٹیلجنس اینڈ انویسٹیگیشن سید نوید جمال AETO کے زیر نگرانی انٹیلجنس سیکشن پشاور (EIB-6) کے انچارج انسپکٹر ناصر محمود، ایڈیشنل انچارج سب انسپکٹر محمد شکیل خان، سب انسپکٹر لال گل معہ دیگر نفری نے گزشتہ رات دوران ناکہ بندی پشاور نوشہرہ  GTروڈ پر کاروائی کرتے ہوئے مشکوک جیپ کو روک کر تلاشی لی ،دوران تلاشی جیپ کی CNG ٹینک سے 20kg چرس برآمد ہوئی-  بعد ازاں ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ اضاخیل ضلع نوشہرہ میں انسداد منشیات قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا-پولیس کے مطابق محمد انور خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام کی مہم کامیابی سے جاری ہے ۔