پی ٹی آئی نے اطلاعات کی ٹیم میں توسیع ،پنجاب کے مختلف ریجنز اور بلوچستان کیلئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر 

 
0
334

لاہور مارچ 22(ٹی این ایس)تحریک انصاف نے (ن) لیگ کے بیانات اور پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے اطلاعات کی ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف ریجنز اور بلوچستان کیلئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سارہ احمد، حافظ فرحت عباس اور اعظم ملک مرکزی ریجن کیلئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں ۔ندیم آفتاب سندھو اور زرتاج گل وزیر کو بالترتیب مغربی اور جنوبی ریجنز کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔سالار خان کاکڑ بلوچستان سے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں ۔