منزل لمبی ،راستہ کٹھن ہے ،پہاڑ ، سمندر، راستے میں آئیں گے لیکن عوام کی مدد سے انہیں عبور کرینگے ‘علی تبسم 

 
0
617

لاہور مارچ 22(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے جدید ہسپتال اور تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار معیاری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منزل لمبی ،راستہ کٹھن ہے ،پہاڑ ، سمندر، راستے میں آئیں گے لیکن عوام کی مدد سے انہیں عبور کریں گے۔راستہ کھوٹا کرنے والوں ، جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کا قوم محاسبہ کرے گی۔نیازی ، زرداری گٹھ جوڑ نے اپنے صوبوں کی ترقی کے لئے کچھ نہ کیا ، ایک نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا جبکہ دوسرے نے میٹرو کے نام پر پشاور کو اکھاڑ کر رکھ دیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت 4شہروں میں میٹروبس چلا چکی ہے۔اگر عوام نے آئندہ انتخابات میں خدمت کا موقع دیا تو پاکستان کے ہر شہر کو لاہور کی طرح ترقی دیں گے اور ملک کو عظیم بنائیں گے۔ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا ۔عوام کی خدمت ہمارا فریضہ ہے۔