اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے35 فلسطینی گرفتار

 
0
378

غزہ/غرب اردن, مارچ 22(ٹی این ایس) :اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 35 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ادھر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے سرحدی دراندازی کے دوران گولہ باری کی اور فلسطینیوں کی زمینوں میں کھدائی کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں سے بعض سیکیورٹی اداروں کو مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ انہیں تفتیش کے لیے حراستی مراکز منتقل کردیا گیا ۔غرب اردن کے مطابق گرب اردن سے اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے 15 اور بیت المقدس میں شفاط کیمپ میں تلاشی کے دوران 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کے دوران متعز عکاشہ،نائف الشامی اور متعدد دیگر شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ راس العین کے مقام پر اسرائیلی فوج نے بلال الاسمر، احمد وجیہ الزھراوی، طولکرم سے معتز ربیع، اکرم قعدان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اسرائیلی فوج نء الخلیل میں بیت امر کے مقام پر چھاپہ مار کر فلسطینی شہریوں کی متعدد گاڑیاں بھی ضبط کرلیں۔بیت لحم میں نافذ معار ابو عیشہ، تقی عبود جوابرہ، بیت کاحل سے اسلام عصافرہ، محمد عوض، سابق اسیر تقی الدین جوابرہ، اس کے بھائی احمد، معزوز ابراہیم یوسف عوض ، ایمن عبدالناصر ھدیب، عمرعز الدین ابودیہ، بیت لحم سے خالد عیسیٰ کو حراست میں لے لیا۔بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شعفاط کیمپ سے 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔