امریکہ نے شام میں لڑنے والی ازبک یبت الامام البخاری کو دہشت گرد تنظیم قراردیدیا

 
0
505

واشنگٹنمارچ 23(ٹی این ایس)امریکی محکمہ خارجہ نے کتیبت الامام البخاری کو عالمی دہشت گردوں کی خصوصی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا،متعلقہ شقوں کی رو سے ایسے غیر ملکی فرد یا تنظیم پر سخت قسم کی تعزیرات عائد کی جاتی ہیں، جن کے بارے میں یہ تعین کیا جاتا ہے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں یا اْن سے دہشت گردی کا خوف لاحق ہے، جن سے امریکی شہریوں، قومی سلامتی، خارجہ پالیسی یا امریکہ کی معیشت کو دہشت گردی کی نوعیت کا خطرہ ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ بات محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں کہی گئی ۔اعلان کے نتیجے میں کتیبت الامام البخاری کو وسائل میسر نہیں ہوں گے، جو مزید دہشت گرد حملوں کی منصوبہ سازی میں اْنھیں درکار ہیں۔کیے جانے والے اقدام میں گروپ کی تمام ملکیت اور امریکہ کی تحویل والے علاقے میں اْن کے مفادات پر بندش لاگو رہے گی اور عمومی طور پر امریکی اس گروپ کے ساتھ کسی قسم کی مالی لین دین پر ممانعت ہوگی۔کتیبت الامام البخاری ازبکستان کی سب سے بڑی مسلح فورس ہے جو شام میں لڑ رہی ہے۔ گروپ نے شمال مغربی شام کی لڑائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔محکمہ خارجہ کے ایک اور اعلان کے مطابق جو ایسپرمین کو عالمی دہشت گردی کی خصوصی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔جو ایسپرمین فرانسیسی شہری ہیں، جو داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے ایک سینئر ماہر ہیں۔اخباری بیان میں کہا گیا کہ ایسپرمین شام میں داعش کی کیمیائی ہتھیاروں کی تشکیل کے کام کی نگرانی کے علاوہ محاذ جنگ پر کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیب کے نگراں رہے ہیں۔