قطر نے خود سے اورگروپ چارسے وابستہ دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی

 
0
455

دوحہ مارچ 23(ٹی این ایس)قطر نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے افراد اور اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے اور کہا ہے کہ وہ دہشت گردی مخالف چار عرب ممالک سے وابستہ ہیں ۔اس فہرست میں گیارہ قطریوں ، ایک سعودی ، چار مصریوں اور دو اردنیوں کے نام شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فہرست میں یمن کی احسان خیراتی تنظیم ، مصر کی ولایت سیناء اور چھ قطری اداروں کے نام شامل ہیں ۔ ان قطری اداروں کی حکومت بھی پشت پناہی کرتی رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش کا کہنا تھا کہ اس فہرست میں شامل دس نام تو دہشت گردی مخالف گروپ چار ( سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین ) کی جانب سے جاری کردہ تین فہرستوں میں بھی شامل تھے ۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس فہرست سے تو قطر نے خود یہ ثبوت فراہم کردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔انھوں نے مزید لکھا کہ قطر خود ہی بڑے فخریہ انداز میں اپنے خلاف ثبوت پیش کررہا ہے اور یہ کہ اس کی جانب سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت ہی دراصل اس تمام بحران کی جڑ ہے۔