یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ ٗ سب سے پہلے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سلامی کے چبوترے پر پہنچے

 
0
478

اسلام آباد مارچ 23(ٹی این ایس)یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں پریڈ کے موقع پر سب سے پہلے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سلامی کے چبوترے پر پہنچے۔جمعہ کے تقریب کے دور ان وہ ایک گاڑی میں بیٹھ کر اکیلے ہی سلامی کے چبوترے پر پہنچے جس کے بعد ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان اور پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سلامی کیلئے آئے۔ فوجی سربراہان میں سب سے آخر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات سلامی کے چبوترے پر پہنچے جس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی قومی لباس زیب تن کرکے سلامی کے چبوترے پر آئے۔