یوم پاکستان ٗمسلح افواد کی پریڈ ٗ صدر مملکت صدارتی بگھی میں بیٹھ کر سلامی کے چبوترے پر پہنچے ٗ سلامی دی گئی 

 
0
333

اسلام آباد مارچ 23(ٹی این ایس)یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے دوران صدر مملکت ممنون حسین پورے دستے کے پروٹوکول میں صدارتی بگھی میں بیٹھ کرسلامی کے چبوترے پر پہنچے۔ جمعہ کو یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین روایتی انداز میں گھڑ سوار دستے کے حصار میں پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔ مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت کا استقبال کیا ٗاس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد جیپ میں سوار صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔