وزارت دفاع کا پرویز مشرف کو سکیورٹی دینے سے انکار

 
0
335

اسلام آباد، مارچ 25 (ٹی این ایس):  پرویز مشرف کی جانب سے وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا تھا جس کا وزارت دفاع نے تحریری جواب دے دیا ہے۔

وزارت دفاع کے سیکشن آفیسر اختر ملک کی جانب سے پرویز مشرف کے دبئی کے موجودہ پتے پر لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو سییکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے بھی وزارت دفاع کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی ہے۔

اختر شاہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں کر سکتے، وزارت داخلہ نے ہی پرویز مشرف کے خلاف کیس بنایا ہے تو وہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی کیسے دے گی؟