وزیر اعظم عمران خان کا سرکاری اداروں کی حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

 
0
129

اسلام آباد 09 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے 2 ہزار 549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا، مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کوجزوی ریلیف کاعندیہ دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے 2 ہزار 549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ 83ہزار 741شکایات کھول کر افسران کو ضروری کارروائی کیلئے تفویض کی جائیں گی۔

پی ایم ڈی یو نے کہا کہ مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کوجزوی ریلیف کاعندیہ دیاگیاتھا، صوبائی حکومتوں کی 40415شکایات 2450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔

وفاقی سطح پرسب سےزیادہ 3181شکایات آئیسکوکی کھولی جائیں گی جبکہ صوبائی سطح پر 1606پنجاب ہائی وے کی شکایات شامل ہیںْ

خیبرپختونخوامیں پی ڈی اے کی 412شکایات ، سندھ میں کےڈبلیوایس بی کی874 شکایات اور بلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130شکایات سر فہرست ہیں۔

پی ایم ڈی یو کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔