ویرات کوہلی کی وجہ سے رائل چیلنجرز بنگلور کو11کروڑ روپے کا نقصان

 
0
257

ممبئی،مارچ 25(ٹی این ایس): آئی پی ایل کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی اپنی کارکردگی کی وجہ سے ایک بڑا برانڈ بن چکے ہیں، اور اسی وجہ سے انہیں بے شمار پراڈکٹس کا برانڈ امبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔ خبر گردش کر رہی ہیں کہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کو ویرات کوہلی کی وجہ سے 11 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک معروف ویب سائٹ کی جانب سے 11 کروڑ کی اسپانسر شپ آفر کی گئی جسے ویرات کوہلی کی وجہ سے ٹھکرانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بولی وڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کے ساتھ ایک اشتہار شوٹ کرنا تھا جسے انہوں نے منع کر دیا۔ ویرات کوہلی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کے بعد معروف ویب سائٹ کی جانب سے اسپانسر شپ کی آفر بھی واپس لے لی گئی۔