سلمان خان کا کیس لڑنے پر مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،وکیل سلمان خان

 
0
369

جودھ پور ،اپریل 06(ٹی این ایس ):بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے کہا کہ مجھے سلمان خان کا کیس لڑنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں عینی شاہد کی گواہی قابل اعتبار نہیں ہے۔ سلمان خان کو سخت سزا دی گئی ہے۔ مہیش بورا نے مزید بتایا کہ مجھے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں اور کالز دبئی اور آسٹریلیا سے روی پوجاری گینگ نے کی ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز کالے ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جُرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد سلمان خان کو جودھ پور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔