سلمان خان کے خلاف نایاب ہرن کے شکار کا کیس،عوام کی عدالت میں سب سچ بتا دیا تھا

 
0
429

جودھ پور ،اپریل 06(ٹی این ایس ):بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو گصزشتہ روز جودھ پور کی عدالت نے کالے ہرن کے شکار کیس میں سزا سنائی جس پر ان کے مداح کافی غمگین ہو گئے۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام ”عوام کی عدالت” کی ویڈیو ہے ۔ اس ویڈیو میں سلمان خان نے اپنے خلاف چل رہے اس کیس سے متعلق بات کی اور عوام کے سامنے بتایا کہ آخر ایسا ہوا کیا تھا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ جب کالے ہرنوں کی پوسٹمارٹم رپورٹ ہوئی تو اس میں ایک ہرن کی موت کی وجہ زیادہ کھانا اور دوسرے ہرن کی موت کی وجہ دیوار سے ٹکرا کر اپنے پاؤں کی ہڈی توڑ لینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہرنوں کو دفنانے کے بعد دوبارہ نکالا گیا اور پوسٹمارٹم کیا گیا جبکہ کبھی انسانی جسم کا بھی دو بار پوسٹمارٹم نہیں کیا جاتا۔ سلمان خان نےمزید بتایا کہ میری گاڑی میں میرے پاس کوئی ہتھیار موجود نہیں تھے اور گاڑی پر لگے خون کے دھبے بھی ہمارے کریوگرافر کے تھے جن کا ہاتھ کٹ گیا تھا۔

سلمان خان نے اس پروگرام میں کہا کہ اس سے ایک فائدہ ہوا کہ لوگوں کو پتہ چلا کہ کالے ہرن کا شکار کرنے پر سلمان خان کو جیل ہوسکتی ہے تو عام آدمی کو بھی ہو سکتی ہے اور عین ممکن ہے کہ اسی وجہ سے کئی لوگوں نے شکار کرنا چھوڑ دیا ہو۔ عدالت میں پبلک پراسیکیوٹر تک کو میرے خلاف اس کیس پر افسوس تھا، اس کیس میں کوئی جان نہیں ہے۔