فلم ’’ہچکی‘ ‘کی اچھی شروعات، 3کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

 
0
1076

ممبئی،مارچ 25(ٹی این ایس): بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے 4 سال بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب پھر سے نئی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے۔ان کی نئی فلم’ ہچکی‘ریلیز کے بعد باکس آفس پر مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی اورپہلے دن 3عشاریہ30کروڑ روپے کا بزنس کرکے اچھی شروعات کی۔

رانی مکھرجی اس فلم میں ایک ٹیچر کا کردار نبھا رہی ہیں، جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی اندر موجود خامی کو اپنی طاقت بناکر زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتی ہے۔سدھارتھ ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو منیش شرما نے پروڈیوس کیا ہے،فلم گزشتہ روز سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہے۔واضح رہیکہ رانی مکھر جی آخری مرتبہ 2014 میں ریلیز کی جانے والی فلم ’مردانی‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی اور بیٹی کی پیدائش کے باعث فلمی دنیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔