پشاور زلمی کی حمایت میں پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے

 
0
309

پشاور،مارچ 25(ٹی این ایس):پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے اور انہوں نے اپنے صوبے کی ٹیم کی جیت کے لیے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل نے جہاں پاکستانی عوام کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے وہیں سیاستدان، اداکار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مختلف انداز میں اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں، شیخ رشید پی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ چکے ہیں اور اب وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک بھی پشاور زلمی کی حمایت میں میدان میں آ گئے ہیں۔