بحر یہ ٹا ؤ ن میں شیشہ سینٹروں پر چھا پے،15ملزمان گرفتار، متعدد حقے و دیگر اشیاء ضبط

 
0
594

اسلام آباد، مارچ 25 ( ٹی این ایس):تھا نہ لو ہی بھیر اور تھا نہ سہا لہ پولیس نے بحر یہ ٹا ؤ ن میں شیشہ سینٹروں پر چھا پہ مار کر15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے متعدد حقے و دیگر اشیاء بر آمد کر کے ملزمان کے خلا ف تمبا کو ایکٹ تحت کا رروائی عمل میں لا ئی،دیگر کا رروائیوں کے دوران پولیس نے4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ ہنڈا125مو ٹر سائیکل ، چرس ، ہیر وئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق پولیس کو اطلا ع مو صو ل ہو ئی کہ شیشہ سینٹر زپر مو جو د افراد شیشہ سمو کنگ میں مصرو ف ہیں اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے۔ اس اطلا ع پر ایس پی رورل حسام بن کی اقبا ل کی خصوصی ہد ا یا ت پرپولیس ٹیم نے ہلال ارما نی کیفے واقع بحر یہ ٹا ؤ ن فیز سیو ن میں ریڈ کرکے3 ملزمان عمر حیا ت ، عادل اور محمد شفیق کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے3 حقے و دیگر اشیا ء بر آمد کر لئے۔

اسی طر ح تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے بحر یہ ٹا ؤن فیز فور، فیر سکس اور فیز سیو ن میں چھا پے ما ر کر 11ملزمان قاضی زبیر، محمد شیراز ، محمد فیصل ، محمد اشرف ، بسام خا ن ، قسمت خا ن ، فیصل ،طلحہ نو از ، اشتیا ق ، شرافت ، ہلا ل ارما نی اور سید کلیم کو گرفتار کرکے17 حقے ، فلیور و دیگر اشیا ء بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف تمبا کو ایکٹ تحت کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ، دیگر کا رروائیوں کے دوران تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے گرفتار ملزم غا زی عباس کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم طا ہر اقبا ل سے 250 گر ام چرس اور 80گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملو ث ملزم الف شاہ سے مسروقہ ہنڈا 125مو ٹر سائیکل رجسٹر یشن نمبر RIP-99 ما لیتی 75ہزارروپے کا بر آمد کرلیا ،تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے بغیر کسی احتیا طی تدابیر کے پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم نذرعلی کو گرفتار کر لیا۔