شہری کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش اور ہوائی فائرنگ، 23افراد کے خلاف مقدمہ پرکوئی گرفتاری نہیں

 
0
783

اسلام آباد، مارچ 25 ( ٹی این ایس):پٹوار خانے کے سابق منشی کی ایما پرشہری کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 23افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ۔

تھانہ نیلور پولیس کو بابر حسین نے بتایا کہ اس کی اراضی 43کنال اراضی پر چوہدری عامر ، چوہدری غازی ، چوہدری لالی ، چوہدری طاہر اور 8نامزد سمیت 15نامعلوم نے اس کی زمین پر قبضہ کرنے کی غرض سے ہوائی فائرنگ کی جس پر ہم زمین پر پہنچے تو ملزمان نے سیدھی فائرنگ کر دی تاہم فائرنگ سے محفوظ رہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے پٹوار خانے کے سابق منشی محمد ریاض اور کوثر محمود کے مشورے پر ملزمان نے قبضہ کی کوشش کی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ۔