احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو چودہ چودہ سال قید کی سزا سنا دی

 
0
243

اسلام آباد دسمبر 20 (ٹی این ایس): احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو چودہ چودہ سال قید کی سزا سنا دی۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے فیصلہ سنا کر ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ عدالت نے دونوں مجرمان پر ایک کروڑ 39لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ۔ سزا پانے والوں میں غلام رسول ایوبی اور نجم الدین شامل ہیں ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو چودہ چودہ سال قید کی سزا سنا دی۔