وفاقی دارالحکومت میں چوری کی مختلف واردات، بارہ کہو، سبزی منڈی اور دیگر علاقوں میں چور کئی گھروں سے تقدی اور  قیمتی اشیاء لے اڑے

 
0
820

اسلام آباد، مارچ 25 ( ٹی این ایس):وفاقی دارالحکومت میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو گاڑی ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا ۔

تھانہ بھارہ کہو پولیس کو مسماۃ ( م ۔ پ ) نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر کے باہر سے مہران کار نمبرLOU-2132 چوری کر کے لے گئے۔

تھانہ سبزی منڈی پولیس کو بابر علی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے دفتر سے نقدی ، لیپ ٹاپ ، ایل ای ڈی ، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ۔