اسلام آباد: گولڈہ اور شمس کالونی کے علاقوں میں اراضی پر  قبضے کی کوششیں، فائرنگ کے واقعات

 
0
502

اسلام آباد، مارچ 25 ( ٹی این ایس):شہریوں کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے ، ہوائی فائرنگ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔تھانہ گولڑہ پولیس کو محمد اعجاز نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وسیم اور شاہد نے 6نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح ہو کر اس کی چار دیواری پر قبضہ کی کوشش کی ، ہوائی فائرنگ کی اور دھمکیاں دیں ۔

تھانہ شمس کالونی پولیس کو سلطان محمود نے بتایا کہ سلیم مغل ، منظور اور دیگر ملزمان نے اس کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ۔