بلین ٹری سونامی کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاہاہے ،زرتاج گل

 
0
258

اسلام آباد مئی 06 (ٹی این ایس): وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاہاہے ،اکرم درانی اپنے بڑوں کی کرپشن بچانے کیلئے بلین ٹری سونامی کے مخالف ہوگئے،آپ جس سائٹ پر کہیں میڈیا سمیت ہر شخص کو لے کے جائینگے ، ٹمبر مافیا درختوں کی چھال اتار نے کے لئے درختوں کو آگ لگا دیتے ہیںاس دفعہ آگ نہیں لگنے دینگے ۔
پیر کو وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بلین ٹری سونامی کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اتوار کوسارا دن سائٹ وزٹ میں گزارا اور شواہد اکٹھے کئے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن سے التجا کرنے آئی ہوں کہ بلین ٹری سونامی پہ سیاست نہ کریں۔ زرتاج گل نے کہاکہ یہ کسی جماعت یا صوبے کا نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کا منصوبہ ہے۔
انہوںنے کہاکہ انٹرنیشنل ڈونر اور کمیونٹی بہت بریکی سے اس پراجیکٹ کو مانیٹر کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام عالمی اداروں نے اس پراجیکٹ کو رجسٹر کیا اور اس کاوش کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ دنیا اس بلین ٹری سونامی کو دیکھ رہی ہے اپوزیشن کا پراپیگنڈا شرم ناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ کل جب کلائمٹ چینج دنیا کو متاثر کر رہا ہوگا پاکستان میں لوگ بلین ٹری سونامی کو دعائیں دے رہے ہوں گے۔
انہوںنے کہا کہ یہ دنیا کا چوتھا بڑا اقدام ہے کلائمٹ چینج کیلئے۔انہوںنے کہاکہ میں تمام صحافیوں اور اینکرز سے گزارش کروں گی کہ بلین ٹری سونامی کے خلاف پراپیگنڈا کو ناکام بنائیں۔انہوںنے کہاکہ خشک اور بنجر زمینوں پہ درخت اگائے گئے،درختوں کی حفاظت کیلئے مقامی لوگوں پہ مشتمل فورس بنائی گئی۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے کے اندر بلین ٹری سونامی کے لئے سولہ لوگوں نے جانیں قربان کیں۔
انہوںنے کہاکہ 345لوگوں کو سزائیں دی گئیں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ 2014 میں یہ پراجیکٹ شروع کیا گیا جس کی لاگت بائیس ارب دی گئی،بائیس ارب کا تخمینہ لگایا گیا تھا مگر ہمارا صرف بارہ ارب خرچ ہوا،دس ارب کی بچت کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ایک ارب درخت لگانے تھے لیکن ہم نے ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائے۔ انہوںنے کہاکہ مالاکنڈ میں قیمتی لکڑی چوری ہوتی تھی،اس دفعہ لکڑی کاٹنے نہیں دی گئی اور ایک لاکھ چرانوے ہزار فٹ لکڑی پکڑی گئی۔
انہوںنے کہاکہ چھ سو آرے مشینیں پکڑی گئیں۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں پچاس فیصد کو کامیابی سمجھا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں اس پراجیکٹ کو اسی فیصد کامیابی ملی۔انہوںنے کہاہک بلین ٹری سونامی کی کامیابی کی گواہی دنیا کے بڑے اور معتبر اداروں نے دی ہے،کے پی کے اسمبلی کے دورانی صاحب نے بلین ٹری سونامی کے خلاف کمپین شروع کردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دورانی صاحب اچھا تو یہ ہوتا کہ آپ اپنے دور حکومت میں سو درخت ہی اگا دیتے۔
انہوںنے کہاکہ دورانی صاحب اپنے خاندان والوں کی کرپشن بچانے کیلئے بلین ٹری سونامی کے مخالف ہوگئے ۔انہوںنے کہاکہ آپ جس سائٹ پر کہیں ہم میڈیا سمیت ہر شخص کو وہاں لے کے جائیں گے۔انہونے کہاکہ میں چیلنج کرتی ہوں اس پراجیکٹ میں کوئی گھپلا دیکھائیںاب دس ارب درختوں کو انٹرنیشنل ادارے فنڈز جاری کرنے جارہے ہیں تو پراپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔
انہوںنے کہاکہ بلین ٹری سونامی کو ایک عبادت سمجھ کے مکمل کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گڑھی چندن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مصنوعی جنگل ہے ،اس سے پہلے چھانگا مانگا پاکستان کا بڑا جنگ مانا جاتا تھا۔ زرتاج گل نے کہاکہ اپوزیشن کا کردار افسوس ناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا جانی مالی نقصان ہوا ، ہر سال ملک سیلاب کے مسائل سے گزرتا ہے۔
زرتاج گل نے کہاکہ جرمن گورنمنٹ نے ہیلتھ فنڈز رکھے تھے مگر بلین ٹری سونامی کی افادیت دیکھتے ہوئے جاری کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ پلانٹ فار پاکستان کا پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کیا۔ انہوںنے کہاکہ ٹمبر مافیا درختوں کی چھال اتار نے کے لئے درختوں کو آگ لگا دیتے ہیں۔ زرتاج گل نے کہاکہ آگ لگنے سے درخت کھوکھلا ہوجاتا ہے جسے بہانا بنا کے اٹھا لیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس دفعہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ نہیں لگنے دیں گے۔