مقبوضہ کشمیر: میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کی سید علی گیلانی سے ملاقات

 
0
450

سرینگر مارچ 26(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کا ایک ہنگامی اجلاس سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چےئرمین سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔حریت فورم کے چےئرمین میر واعظ عمر فاروق اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چےئرمین محمد یاسین ملک اتوار کی سہ پہرکو حیدر پورہ میں سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی۔ تینوں مزاحمتی رہنماؤں کے درمیان کئی گھنٹوں تک اجلاس جاری رہاجس میں مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال کے علاوہ کشمیری نظربندوں کی بھارتی ریاستوں میں منتقلی کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی تبادہ خیال کیا گیا۔