مجھے پارٹی سے نکلوانے میں چودھری نثار کا ہاتھ تھا،مگر ان کوالگ کرکے نقصان ہوگا، ان کابیانیہ مختلف ہے جبکہ میری گفتگوکوسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا: جاوید ہاشمی

 
0
350

اسلام آباد، مارچ 27 (ٹی این ایس): سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے (ن) کہ مجھے لیگ سے نکلوانے میں چودھری نثار کا ہاتھ تھا،مگر ان کو(ن)لیگ سے علیحدہ کرکے نقصان ہوگا۔
نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ چودھری نثارنے خودکہامریم نوازکیساتھ کام نہیں کریں گے جبکہ مجھے نہیں چودھری صاحب کے پاس کون سے رازہیں؟میں چودھری نثارکوجانتا ہوں ان کااحترام ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیرداخلہ غصے میں ایسی باتیں کرجاتے ہیں لیکن ان کابیانیہ مختلف ہے جبکہ میری گفتگوکوسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیاگیا حالانکہ میں 12 بارایم این اے بنا لیکن ایک بارٹکٹ کیلئے درخواست نہیں کی۔