دسویں محرم تک اسلام آباد میں ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے،جی سکس میں محرم کے جلوس  کی حفاظت کے لئے 3500 اہلکار تعینات

 
0
901

اسلام آباد،ستمبر 29 (ٹی این ایس):  سیکیورٹی اداروں نے جی سکس سے برآمد ہونے والے نویں محر م کے جلوس کی سیکیورٹی کو ختمی شکل دے دی ہے۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پانچ دائروں میں 3500 پولیس ،ایف سی اور رینجرز اہلکار شامل ہونگے۔ ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہا ہے کہتمام نفری کو صبح 10 بجے تعینات کر دیا جائے گا۔انھوں نے کہا ہے کہ آج سے دسویں محرم تک اسلام آباد میں ریڈ الرٹ کیا گیاتاہم  اس  سلسلہ میں وفاقی دارلحکومت میں موبائیل سروس بند نہیں کی جائے گی ۔ دوسری طرف راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ  یوم عاشورپرڈبل سواری پرپابندی عائد،موبائل سروس بھی بند رکھی جائے گی، اسکے علاوہ میٹرو بس سروس بند رکھنے کافیصلہ بھی کیا گیا۔