قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، امریکی پالیسی،پاکستان کی حکمت عملی اورافغانستان میں امن کے علاوہ پاک افغان اور پاک بھارت سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

 
0
421

اسلام آباد ستمبر 29 (ٹی این ایس): قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں نئی امریکی پالیسی اورپاکستان کی حکمت عملی ,‏افغانستان میں امن ،مفاہمتی عمل کیلیےپاکستان کےکردار کے مختلف پہلؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیردفاع ،وزیرداخلہ بیرون ملک دوروں کےباعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے

چار گھنٹے جاری  رہنے والے اس اجلاس میں وزیراعظم نے دورہ امریکا اور اہم ملاقاتوں سےمتعلق کمیٹی کواعتماد میں لیا۔ اسکے علاوہ افغانستان ،خطے کی سلامتی پرپاکستانی موقف ,وزیرخارجہ خواجہ آصف کی دورہ امریکا،چین،ایران ,‏‏پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اس اجلاس میں پاک افغان اور پاک بھارت سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیاگیااورافغان مصالحتی عمل اوراعلیٰ امریکی حکام کےمجوزہ دورہ پاکستان پربھی غورکیاگیا، ‏اجلاس کہا گیا ہے کہ  امریکا کیساتھ  تعلقات برابری  اور باہمی شراکت داری پرہی قائم کئے جا سکتے ہیں۔