کور ہیڈ کوارٹر پشاور  میں بے مثال کارکردگی پر فوجی جوانوں کیلئے ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد

 
0
357

8 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 15کو تمغہ امتیاز اور 24 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا

پشاور، مارچ 26 (ٹی این ایس): کور ہیڈ کوارٹر پشاور  میں سوموار کو آپریشنز کے دوران بے مثال کارکردگی پر فوجی جوانوں کیلئے ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تقریب میں افسران، شہدا کے اہل خانہ کی بڑی تعداد  نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر  کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  تقریب میں  8 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 15کو تمغہ امتیاز اور 24 کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔جبکہ شہداء کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کئے۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے شہداؒ اور غازیوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کی خاطر جوانوں اور افسروں کی قربانیں لازوال ہیں۔