قوم پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی: وزیرِ اعظم کی جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر یقین دہانی

 
0
329

اسلام آباد، مارچ 27 (ٹی این ایس): وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے یقین دلایا ہے کہ قوم پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔

انہوں نے یہ بات پیر کے روز راولپنڈی میں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہی۔

وزیراعظم نے ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے اور انہیں شکست دینے کیلئے مسلح افواج کی تیاریوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے مسلح افواج کی قربانیوں خصوصا شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔