کاتالان کے سابق صدرجرمنی میں سیاسی پناہ نہیں لیں گے، وکیل

 
0
466

برلن مارچ 27(ٹی این ایس):کاتا لونیا کے سابق صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواست جمع نہیں کرائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کاتالان رہنما کے وکیل خاؤمے آلانسونے کہاکہ پچپن سالہ پوج ڈیمونٹ کا اس طرح کا کوئی منصوبہ نہیں۔ گزشتہ روز جرمنی سے گرفتار کیے جانے والے پوج ڈیمونٹ کو کسی وقت نیو موئنسٹر کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔ پوج ڈیمونٹ نے گزشتہ برس اکتوبر میں نیم خود مختار علاقے کاتالونیا کی اسپین سے آزادی کی تحریک شروع کی تھی۔ اس طرح وہ ملکی آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے۔ بعد ازاں ان کے خلاف یورپی ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔