چند موضوعات پر اختلاف رائے کے باوجود اسرائیل کے ساتھ ہیں،جرمنی

 
0
349

برلن مارچ 27(ٹی این ایس):جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اسرائیل کو جرمن یکجہتی کی یقین دہانی کرائی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد کہا کہ متعدد موضوعات پر اختلاف رائے کے باوجود جرمنی ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے ماس کی جانب سے یہودیوں کے قتل عام اور سامیت دشمنی کے بارے میں بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہائیکو ماس نے اس دورے کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی تھی۔