اقوام متحدہ کے سربراہ کی سعودی عرب پر میزائل حملوں کی مذمت

 
0
657

نیویارک مارچ 27(ٹی این ایس):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس عالمی ادارے کے ایک بیان میں گوٹیرش نے کہا کہ اشتعال انگیزی تین سال سے جاری اس جنگ کے خاتمے کا کوئی حل نہیں ہے۔یمن میں فعال حوثی باغیوں نے اتوار کی شب سعودی عرب پر کئی میزائل داغے تھے۔ ان حملوں میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ گوٹیرش منگل کو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سعودی شہزادے محمد بن سلمان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس دوران یمن کے موضوع پر خاص طور پر بات چیت کی جائے گی۔