ڈپٹی کمشنر کندھکوٹکی صدارت میں اجلاس، ترقیاتی کاموں کا جائرہ، واٹر کمیشنر سندھ کے احکامات کے مطابق ترقیاتی اسکیموں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت

 
0
348

تنگوانی، مارچ 27 (ٹی این ایس): تنگوانی کندھ کوٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کی سربراہی میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کے تمام افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واٹر کمیشن سندھ کے سربراہ امیر مسلم ہانی کی جانب سےسخت احکامات ہیں کہ تمام چلنے والی ترقیاتی اسکیموں کو فوری مکمل کیا جائے جس میں پبلک ہیلتھ کی جانب سےشھر میں قائم سم نالوں کے حوالے سے ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے پر ڈپٹی کمشنر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کیلاش کمار پر برہم ہوئے اور کہا کہ کیا وجہ ہے کہ واٹر سپلائی اور سم نالوں کا کام مکمل نہ ہوسکا ہے۔
اس کے جواب میں کیلاش کمار نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جب تک سرکاری زمینوں کا تعین نہیں ہوگا تب تک واٹر سپلائی کا کام سست روی کا شکار ہوگا جہاں سرکاری زمین ملے گی وہاں پر واٹر سپلائے لگائیں گے۔اس ڈپٹی کمشنر نے سختی سے کہا کہ مفصل رپورٹ بنا کر جلد فراہم کی جائے تاکہ ہم واٹر کمیشن سندھ کے سربراہ امیر مسلم ہانی کو روانہ کریں۔
اجلاس میں اہم موضوع پبلک ہیلتھ میں ہونے والی واٹر سپلائے اسکیموں کا تھا جس کو جلد مکمل کرکے شہر میں میٹھا پانی فراہم کرنے کے لئے ضلع کے تمام افسراں جن میں اسسٹنٹ کمشنر کندھ کوٹ ۔انجنیئر پبلک ھیلتھ ایس ڈی او ۔ایریگیشن انجنیئر سید علی شاہ سمیت و دیگر آفسراں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔