نواز شریف کا یہ اعتراف کہ میموگیٹ میں پیپلزپارٹی کیخلاف سپریم کورٹ جانا انکی غلطی تھی، خوش آئند ہے، سینیٹر رحمان ملک

 
0
372

اسلام آباد ،مارچ 28(ٹی این ایس):پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے  کہ نواز شریف کا یہ اعتراف کہ میموگیٹ میں پیپلزپارٹی کیخلاف سپریم کورٹ جانا انکی غلطی تھی، خوش آیند ہے۔میموگیٹ میں سپریم کورٹ جانے سے نواز شریف نے چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کی خلاف ورزی کی۔

بدھ کے روزجاری اپنے ایک  بیان میں سینیٹر رحمان ملک  کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے اعتراف سے واضح ہوگیا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کی خلاف ورزی نون لیگ نے کی ۔ اب نوازشریف یہ بھی بتا دیں کہ وہ کس کے کہنے پر میموگیٹ میں سپریم کورٹ پیش ہوئے تھے۔ قوم پورا سچ سننا چاہتی ہے کہ نوازشریف بتا دیں کہ میموگیٹ میں کس کے احکامات پر وہ عمل پیرا تھے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اور اعترافی بیانات آئیگے کہ کیسے نون لیگ نے پیپلز پارٹی قیادت کو نقصان پہنچائی۔پانچ  سالہ دور حکومت میں پیپلز پارٹی نے ملک سے انتقامی سیاست کے خاتمے کی عملی کوشش کی۔ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں ایک کیس بھی سیاسی انتقام کی بنیاد پر نہیں کھلا گیا جبکہ نون لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی۔