گندم خریداری مہم اپریل کے وسط میں شروع ہو گی،تمام محکمہ جات کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

 
0
1187

شیخوپورہ، مارچ 29(ٹی این ایس):گندم خریداری مہم 2018 کیلئے تمام محکمے 10اپریل تک انتظامات مکمل کر لیں ،سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی اپنے اپنے سنٹرز پر ایس او پیز کے مطابق سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں ، تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کا شتکاران کی فہرستوں کی تیاری شفاف طریقے سے جلد از جلدکریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے گندم خریداری مہم 2018 کی صدارت کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں کل 14 گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے جن میں 7 پی آر جبکہ7فلیگ سنٹرزہوں گے۔جبکہ خریداری کا ہدف 122000 – میٹرک ٹن مقرر کیا گیا۔باردانے کی تقسیم میرٹ پر کی جائے گی اور سنٹرز پر ایماندار افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرعُمیرصغیر نے شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ تحصیل شیخوپورہ میں 6 ، مریدکے میں 4 ، صفدرآبادمیں 2 ، فیروز والا میں 1 جبکہ شرقپور میں بھی 1 سنٹرقائم کیا جائے گا۔گندم خریداری مہم 2018 کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ڈاکٹر حفضہ رانی کنول، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد ورک کے علاوہ تمام دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔