فرانس میں تین سالہ بچوں کا سکول میں داخلہ لازمی قراردیدیا گیا 

 
0
356

پیرس، مارچ 29(ٹی این ایس): فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اعلان کیا ہے کہ فرانس میں چھ برس کی عمر کے بجائے اب تین برس کی عمر سے بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائے گا، تاہم ان احکامات پر عمل درآمد آئندہ سال ستمبر سے ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی دفتر کے ایک بیان میں کہاگیاکہ اس اقدام کا مقصد فرانسیسی تعلیمی نظام میں برابری قائم کرنا ہے۔ مزید یہ کہ بیرون ملک مقیم فرانسیسی اور غریب طبقے سے منسلک افراد کو تعلیم فراہم کرنے کے برابری کے موقع فراہم کرنا ہے۔ فرانسیسی قانون کے مطابق بچوں کی سکولوں میں تعلیم کا ا?غاز چھ سال کی عمر سے ہوتا ہے۔ تاہم 1989ء سے والدین قانونی حق رکھتے ہیں کہ تین سالہ بچوں کا پری سکول یعنی کنڈرگارٹن میں داخلہ کروایا جائے۔