کندھ کوٹ سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن (سرسو) کی جانب سےمحکمہ تعلیم کے افسران اوردیگر شھریوں نے  ملکرانرولمینٹ واک

 
0
324

30بند سکولوں کو دوبارہ کھلوایااور سندہ سنوارو سکول سنوارو کی جانب سے مختلف سکولوں کی مرمت کے لیئے 28 ملین منظور کروائے گئے: سرسو کے ایجوکیشن کئمپئن افسر سرفرازاحمد چنہ

تنگوانی کندھ کوٹ، مارچ  29  (ٹی این ایس): سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن (سرسو) کی جانب سےمحکمہ تعلیم کے افسران اوردیگر شھریوں نے  ملکرانرولمینٹ واک کیا گیا جس میں خواتین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرسرسو کے ایجوکیشن کئمپئن افسر سرفرازاحمد چنہ نے آرٹیکل 19 اے کی تحت مفت اور معیاری تعلیم کوفروغ دینے پر ایجوکیشن افسران،شھریوں اورخواتین کواپنی اپنی ذمہ داریوں کوبہتراندازمیں پورا کرنے پر زور دیتےہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران کے تعاون سے 30بند سکولوں کو دوبارہ کھلوایا گیا ہےاور ایس۔ایس۔ایس۔ایس۔سندہ سنوارو سکول سنوارو کی جانب سے مختلف سکولوں کی مرمت کے لیئے 28 ملین منظور کروائے گئے ہیں۔

اس  موقع پر ڈی۔ڈی۔او بوائز  عبدالشکور سومرو، ڈی۔ڈی۔او گرلز آپہ رشیدہ کھوسہ،ڈی۔او سوشل ویلفئرثناءاللہ کھوسہ اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی۔