خیبر پختونخوا میں اغواءبرائے تاوان100،دہشت گردی میں  85، بھتہ خوری میں56  جبکی کار سراکار میں مداخلت  میں 65فیصد کمی آئی ہے: صوبائی پولیس کا سہ ماہی کارکردگی رپورٹ میں دعویٰ

 
0
331

پشاور، مارچ  29  (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکی  ’بے مثال کارکعدگی کے باعث‘ صوبہ میں  جرائم کی شرح سو فیصد  تک  گر گئی ہے۔

صوبہ کی پولیس نے سالِ رواں کی پہلی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اغواءبرائے تاوان کے واقعات کا 100% -قلع قمع کر دیا گیا،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی بدولت دہشت گردی کے مقدمات میں نمایاں 85% -کمی دیکھی گئی،بھتہ خوری (Extortion) کے واقعات میں گرشتہ سال کی نسبت -56%کمی نوٹ کی گئی،اسلحہ کے خلاف کامیاب مہم کے دوران گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تعداد میں اسلحہ پکڑا گیا جبکہ منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف موثرکاروائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تعداد میں ایف آئی آر ز درج کئے گئے۔

کے پی کے پولیس  نے یہ  دعویٰ بھی کیا ہے کہ پچھلے دس سالوں کے مقابلے میں 2017 میں جرائم کی شرح کم ترین سطح پر تھی،جبکہ2018 کی پہلی سہ ماہی امن کے لحاظ سے 2017 سے بھی بہتررہی۔