سیالکوٹ :ملازم کوہوٹل سے چاول لے جانا مہنگا پڑ گیا

 
0
513

سیالکوٹ،مارچ30(ٹی این ایس):سیالکوٹ میں چاول چوری کرنے کے شبے میں ہوٹل مالک کے داماد نے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ علامہ اقبال چوک میں معروف ہوٹل اللہ مالک کا ملازم 32 سالہ بلال ہوٹل مالکان کو یقین دلاتا رہا کہ وہ معذور بیٹے کی میٹھے چاول کھانے کی فرمائش پر گاہک کے چھوڑے ہوئے چاول لیجا رہا تھا لیکن مالکان نہ مانے اور طیش میں آکر پہلے تو تشدد کیا پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔بلال کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن سول ہسپتال انتظامیہ نے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا۔ بلا ل کی والدہ نے بتایا کہ مالکان نے اس قدرظلم کیا، ہم کس سے انصاف مانگیں۔ تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او ممتاز ملک کو اس سارے واقعے کا علم ہے لیکن آنکھوں پر پٹی باندھ کر چین کی بانسری بجا رہا ہے۔