لاہور 07 جون 2021 (تی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا انسداد پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر پیغام، صوبے میں 5روزہ انسداد پولیو مہم 11جون تک جاری رہے گی-عثمان بزدار
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور حکومتی اقدامات کے باعث رواں برس کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا-عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو پولیو سے پاک معاشرہ دینا ہے- میری والدین سے اپیل ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اوراپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔ پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔ اس جنگ کو جیتنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا بھر پور کردارادا کرنا ہوگا۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے۔ پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہمکے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا- عوامی نمائندے بھی انسداد پولیو ویکسینیشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اضلاع میں ڈپٹی کمشنر اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر پولیو ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لئے تمام تر کاوشیں کریں۔ دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین ضرور پلائی جائے۔ وزیراعلیٰ کی فیلڈ میں موجود انسداد پولیو ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت