پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار افسران کو سرکاری فرائض کی ادائیگی میں مکمل آزادی دی ہے، سردار عثمان بزدار

 
0
188

لاہور 07 جون 2021 (تی این ایس): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بیان، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار افسران کو سرکاری فرائض کی ادائیگی میں مکمل آزادی دی ہے، صوبے میں افسران کی تقرریاں میرٹ پر کی گئی ہیں، میرٹ پرافسران تعینات کر کے اقرباء پروری اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا ہے، سرکاری امور کی انجام دہی میں افسران پر کسی قسم کا دباؤ نہیں، تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں افسران کو کام کرنے کی جتنی آزادی دی ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ہمارے دور میں افسران پر کوئی سیاسی دباؤ ہے نہ محکموں میں سیاسی مداخلت۔ افسران ایک چین آف کمانڈ کے تحت سرکاری امور سرانجام دیتے ہیں
سابق حکمرانوں نے ذاتی پسند و ناپسند پر افسران کو تضحیک کا نشانہ بنا کر غلط کلچر کو پروان چڑھایا۔ سابق دور میں بعض افسران کی عزت نفس کو سرعام مجروح کیا گیا۔ محنتی، ایماندار اورعوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار افسران کی قدر کرتے ہیں۔ عوام کی خدمت میں خون پسینہ ایک کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔