واجد ضیا نے جو بیان قلمبند کروایا کوئی بھی چیز وہ ثابت نہیں کر سکے:مریم اورنگزیب

 
0
366

اسلام آباد ،مارچ30 ( ٹی این ایس): پچھلے 3 دن سے واجد ضیا نے جو بیان قلمبند کروایا کوئی بھی چیز وہ ثابت نہیں کر سکے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کے بیان سے یہی لگتا ہے کہ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے حوالے سے کوئی ایم ایل اے نہیں جمع کروائی گئی۔واجد ضیا کے بیان نے شریف خاندان کے موقف کو تقویت دی ہے۔واجد ضیا نیب کے سٹار گواہ ہیں۔ شریف خاندان کے ترجمان نہیں۔قطری خط، ٹرسٹ ڈیڈ اور سکریپ کے حوالے سے معاہدہ یہ شریف خاندان کے اہم دستاویزات تھے جو جے ائی ٹی میں جمع کروائے گئے۔جے آئی ٹی نے ان تینوں دستاویزات کو جعلی تصور کر کے جے آئی ٹی رپورٹ مرتب کر دی۔ان دستاویزات کے متعلقہ آفسز سے تصدیق کروانے کی زہمت تک نہیں کی گئی۔اس کے ساتھ جے آئی ٹی نے آج کی تاریخ تک کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا۔جو دستاویزات شریف خاندان نے جمع کروائے آج انھی کو ثبوت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔پوری قوم یہ دیکھ اور جان چکی ہے کہ یہ کرپشن اور بد عنوانی کا کیس نہیں بلکہ سیاسی مقدمہ ہے۔واجد ضیا صاحب سخت سیکیورٹی کے حصار میں آتے ہیں لگتا ایسے ہے جیسے کوئی اہم چیز لائے ہیں۔واجد ضیا سے بھی سوال کیا جانا چاہیئے کہ ان جے آئی ٹی کے ڈبوں میں جن کی چابی ان کے پاس ہے اس میں کیا ہے اور وہ کیوں کچھ نہیں پیش کر پا رہے۔ملالہ کے حوالے سے جو کیمپین چل رہی ہے اس پر افسوس ہے۔ملالہ نے پاکستان آکر دہشتگردی کو شکست دی ہے۔آج ملک میں وہ لوگ واپس آ رہے ہیں جو دہشتگردی کا نشانہ بن کر ملک چھوڑ گئے تھے۔یہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور افواج پاکستان کی کامیابی ہے یہ وہ پاکستان ہے جس کا وعدہ 2013 میں نواز شریف نے کیا تھا۔