سپیشل جج محمد اصغر خان نے ٹاپ سٹی ون کے چیف ایگزیکٹیو کنور معیض خان و دیگر ساتھیوں کو اسلحہ ریکوری کیس میں با عزت بری کر دیا 

 
0
357

راولپنڈی ،مارچ30 ( ٹی این ایس):انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ۱ کے سپیشل جج محمد اصغر خان نے ٹاپ سٹی ون کے چیف ایگزیکٹیو کنور معیض خان و دیگر ساتھیوں کو اسلحہ ریکوری کیس میں با عزت بری کر دیا خصوصی عدالت کے باہر سی ٹی ڈی تھانہ راولپنڈی کے ایس ایچ او ملک محمد خان کی مجھے دھمکی’’مبارک ہو اسرار تو وی شہیداں دی لسٹ وچ اپنا ناں پوا لتا’’صحافی کرے تو کرے کیا؟میرا جرم اتنا تھا کہ میں نے 12 مئی 2017 کو کنور معیض خان اور ان کے ساتھیوں کی سحری وقت گھر پر رینجرز ریڈ نتیجے گرفتاری کر کے نامعلوم مقام پر منتقلی کی خبر دی تھی اور بعد ازاں دھشت گردی کی خصوصی عدالت کے طلب کرنے پر گواہی دی کہ یہ خبر حقیقت پر مبنی ہے۔