ڈرامہ فلم ‘ٹرمینل کا پہلا ٹریلر جاری

 
0
483

لاس اینجلس، مارچ 30(ٹی این ایس): ایڈونچر سے بھرپور نئی ڈرامہ تھرلر فلم ‘ٹرمینل کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکاروون اسٹین کی سنسنی خیزفلم کی کہانی ایسے ماہر نشانے باز قاتلوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خطرناک مشن پر ایک پر اسرار ماسٹر مائیڈ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔تھرل سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کو ٹام ایکرے اور ڈیوڈ بیرن نے مشترکہ طور پرپروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار سائمن پیگ، مارگٹ روبی،ڈکسٹر فریچر، میکس آئرن اور مائیک میئرز شامل ہیں۔فلم کو رواں سال 11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔