پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پہلے روز 8 فلموں کی نمائش

 
0
683

لاہور ، مارچ 30(ٹی این ایس):پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آغاز ہوگیا ۔4 روزہ اس فیسٹیول میں تقریباً 93 ممالک سے بھیجی گئی 210 فلموں کی نمائش کی جائے گی، جن میں ڈاکیومنٹریز، شارٹ فلمز اور فیچر فلمز شامل ہیں۔فیسٹیول کے حوالے سے رکھی پہلی تقریب میں نامور پینٹر عبدل جبار گل کی جانب سے بنائی گئی ٹرافی ’دی سپرٹ آف کولاچی‘ کو بھی پیش کیا گیا۔پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2018 میں ہندوستان، جرمنی، اٹلی سمیت کئی ممالک کے فلم سازوں کو مدعو کیا گیا ہے۔تقریب کے پینل میں سلطانہ صدیقی، عاصم رضا اور سجل علی جیسی پاکستانی شخصیات سپیکرز کے طور پر موجود رہیں جبکہ بھارت سے نندیتا داس، ویشال بھردواج اور ساکت چوہدری بھی اس پینل کا حصہ بنے۔فلم ساز شرمین عبید چنائے کا اس موقع پر کہاکہ میں پی آئی ایف ایف کیلئے بیحد پرجوش ہوں، کیونکہ نئے فلم سازوں کیلئے اپنے کام کو پیش کرنے کیلئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا، جبکہ شائقین کو ایسی فلمیں دیکھنے کا موقع بھی ملے گا جو وہ عام طور پر نہیں دیکھ پاتے۔نیوپلیکس سینما کے مالک جمیل بیگ نے کہا کہ آپ کو پی آئی ایف ایف کے پلیٹ فارم پر نیا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا، نئے ہدایت کار، پروڈیوسرز اور فنکاروں کے ساتھ ہم اپنی انڈسٹری میں مزید بہتر کام پیش کرسکیں گے۔نیوپلیکس سینما میں 8 فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا جن میں ’کیک‘، ’دی وشنگ ٹری‘ اور ایک بلوچی زبان کی فلم شامل ہوگی۔ان 8 پریمیرز کے علاوہ مختلف مقامات پر شارٹ فلمز، ڈاکیومنٹریز اور فیچر فلموں کی نمائش ہوگی۔اس ایونٹ میں موجود پینلز، سپیکرز اور فلموں کی مکمل فہرست یہاں دیکھیں۔