مارگلہ کی پہاڑیوں پرلگی آگ پرقابوپالیاگیا، فائر فائٹرز کے علاوہ بحریہ،فضائیہ اور بری فوج کے جوانوں نے  بھی کاروائی میں حصہ لیا

 
0
386

اسلام آباد، مارچ 31 (ٹی این ایس): ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پرلگی آگ پرقابوپالیاگیا۔ پاک بحریہ کے جوانوں اور فائر ٹینڈر ز کی کارروائی سے آگ پرقابو پایاگیا جس میں پاک بحریہ کے120جوانوں اور 12 فائرٹینڈرزنے حصہ لیا،آگ بجھانے میں پاک فوج اورفضائیہ کے ہیلی کاپٹرزنےبھی   حصہ لیا۔
خیال رہے اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر گزشتہ روز آگ لگی تھی جس پر قابو پانے کے لئے سی ڈی اے ناکام رہی جس کے بعد پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کیاتھا۔