ڈی آئی خان: ڈی پی او کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھما کہ، 3اہلکاشہید ، 6 زخمی

 
0
349

ڈیرہ اسماعیل خان ، مارچ 31 (ٹی این ایس): ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3اہلکاشہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی اوکی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ6  زخمی ہوگئے ہیں،دھماکہ معمول کے مطابق ڈی پی او سکواڈ کے قریب ہوا جس سے سکواڈ میں شامل ایک گاڑی متاثرہوئی تاہم اس حملے میں ڈی پی اومحفوظ رہے ۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔