چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ و توہین آمیز مواد کا سخت نوٹس لے لیا

 
0
507

اسلام آباد دسمبر 30 (ٹی این ایس): چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ و توہین آمیز مواد کا سخت نوٹس لے لیا ۔ پیر کو سینیٹر رحمان ملک نے ایف آئی اے و پی ٹی اے کو گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے و پی ٹی اے گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کیخلاف کاروائیوں پر مفصل رپورٹ کمیٹی کو جمع کرے۔
انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے و پی ٹی اے فوری طور پر انیلا احسان AneelaEhsan@نامی ٹویٹر اکاونٹ کی تفتیش کرے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ اکاؤنٹ AneelaEhsan@کے ہینڈلرز کو معلوم کرکے انکے خلاف کیس رجسٹر کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ٹیوئٹر پر جو اکاؤنٹس رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلام کے شان اقدس میں گستاخی کر رہے ہیں انکے کیخلاف سخت کاروائی کیجائے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس کا راستہ روکنے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات کیجائے۔ انہوںنے کہاکہ توہین آمیز مواد پھیلانے پر ان شیطانی ذیہنیت والے عناصر کو سخت ترین و کڑی سزا دی جائے، توہین آمیز پیغامات کیوجہ سے مجھ سمیت ہر پاکستانی کی سخت دل آزاری ہو رہی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کمیٹی کے ائیندہ اجلاس میں ایسے عناصر کیخلاف قانون و سزا کو مزید سخت کرنے پر غور کی جائیگی۔