تھانہ لورا یوسی گورینی میں قتل کی 2 وارداتیں

 
0
1038

گلیات،مارچ31(ٹی این ایس):تھانہ لورا یوسی گورینی میں قتل کی 2 وارداتیں۔پہلی واردات میں بیٹے نے ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔دوسری واردات میں ماں کو قتل کرنے والے بھائی کو سگے بھائی نے قتل کر دیا۔بڑے بھائی نعمان نے چھوٹے بھائی عمان کی شادی کروانے پر ماں کو قتل کیا۔ماں کے قتل پر چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو 6 گولیاں مار کر بھون ڈالا۔نعمان نے والدہ کو 12 بور ریفل سے قتل کیا۔تھانہ لورامیں ملزمان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج۔