فلوریڈا نائٹ کلب فائرنگ واقعہ، ملوث شخص کی بیوی نورسلمان کو باعزت بری کردیاگیا

 
0
803

واشنگٹن، مارچ 31(ٹی این ایس):فلوریڈا نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث شخص کی بیوی کو اْس الزام سے بری کردیا گیا ہے کہ اْنھوں نے اپنے شوہر کی مدد کی تھی۔ تقریباً دو سال قبل ہونے والے اس حملے میں 49 افراد ہلاک ہوئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرم ثابت ہونے کی صورت میں 31 برس کی نور سلمان کو عمر قید کی سزا ہو سکتی تھی۔ اْن پردہشت گرد عمل میں حملہ آور کی مدد کرنے، شریک جرم ہونے، انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے اور قانون کے نفاذ سے وابستہ اہل کاروں کے سامنے گمراہ کْن بیانات دینے کے الزامات تھے۔ بارہ رْکنی جیوری نے اْنھیں تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔